امریکی خاتون نے سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خاتون نے دنیا کا سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام میری پرل زیلمر رابنسن ہے جو اپنے غیر معمولی بڑا منہ کھولنے کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون 7.23سینٹی میٹر سے 7.33سینٹی میٹر تک منہ کھول سکتی ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ رامسڈیل نامی ایک شخص کے پاس تھا جو اپنا منہ 6.52سینٹی میٹر تک کھول سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں