53

امریکی سینٹ کا اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امداد دینے سے انکار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالرز کی ہنگامی امداد دینے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین اور اسرائیل کی امداد کے حق میں49اور مخالفت میں51ووٹ پڑے جبکہ100رکنی ایوان میں بل منظور ہونے کے لیے60ووٹ درکار تھے۔رپورٹس کے مطابق سابق صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی فوجی کارروائی کو غیر انسانی عمل بھی قرار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 110 ارب ڈالرز کے امدادی بل میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے لیے 14 ارب ڈالرز مختص تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں