امریکی سینیٹرزٹرمپ پر برس پڑے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کیخلاف نازیبا گفتگو کرنے پر امریکی سینیٹرز صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیامریکی کے معروف سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ٹرمپ کی دھمکی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار ہیں، کانگریس کو جنگ ختم کرنے کیلئے فوری ایکشن لینا ہوگا۔سینیٹر چک شومر نے کہا کہ ٹرمپ سوشل میڈیا پر پاگل انسان کی طرح چیخ رہے ہیں، ٹرمپ کھلے عام جنگی جرائم کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔امریکی سینیٹر کرس مرفی نے 25ویں ترمیم لاگو کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میں کابینہ میں ہوتا تو ترمیم پر بات کرتا، ترمیم کے تحت نائب صدر اختیارات سنبھال سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں