امریکی شہ پر اسرائیل فلسطینی عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹر ی شیخ سعیداحمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد ، چیئر مین مرزااشرف مغل صدر ینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائو ں مرزا طالب صدیق بیگ ،خالق وحید رامے ،مرزامظہر صدیق بیگ ، محمد یعقوب اعوان حاجی شمشاد علی ، رائوہاشم علی ، میاں اشرف مٹھو، ملک ذوالفقار علی ،حاجی عبدالحمید صدر گنیش مل روڈ،ایس ایم ایوب ، رانا عالم رضا،شیخ ارسلان اسلم آچھی نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور نا اتفاقی کے باعث کہ ایک طرف اسرائیلی فوج امریکہ کی شہ پر فلسطین وغزہ میںبے گناہ مرد و خواتین مسلمانوں اور انکے بچوں پرایک عرصہ سے د رندگی کا کھیل کھیلتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی کر تے ہوئے جس قدر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اسکی مثال ملنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم فلسطین جا کر جہاد نہیں کرسکتے تو کم از کم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکات تو کرسکتے ہیں انہوں نے مسلمان بہن بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی مصنوعات با لخصوص نیسلے پروڈیکٹ ، سپرائٹ ، کوکا کولا، پیپسی ، نیڈو اور میکڈونڈ کا مکمل بائیکات کرکے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور اخوت کا اظہار کریں ۔تاجر رہنمائوں ثمریز سومی ،خالد محمودصدیقی ،چوہدری عبدالرحمن ، چوہدری ، ارشد گجر ، ایس ایم ایوب ،چوہدری شاہد ندیم ،مہر محمد نعیم ، غلام نبی بٹ ،ملک عمران ، مر زاافضل مغل، عبدالقیوم انو ر ،چوہدری محمد اسلم ،شکیل جٹ ، ملک افضل، عمران علی خان ،مرزا اکرم ، افتخار مخی ، چوہدری محمد اکرم ، چوہدری لطیف سیال ،مرزا جاوید ندیم، رانا فیصل تجمل وحید ، چوہدری اقبال وزیر ، میاں بلال احمد ، فرحان شیخ، شیخ محمد عارف محمود، محمد عظیم کھوکھر ، عامر محمودرحمانی، شاہد مجید ملک ، شیخ نعیم حبیب ، شیخ وحید ملتانی ، عمران مجید ملک نے بھی اسرائیلی ظالم کے خلاف مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں