امریکی میڈیا سٹار کائلی جیز کے گھر میں آسیب کی موجودگی کا انکشاف

واشنگٹن(شوبز نیوز) امریکی میڈیا سٹار اور بزنس وومن کائلی جینر نے اپنے گھر سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور ریئلٹی شو دی کارڈیشینز کے سیزن 7 کی تازہ قسط میں کائلی جینر نے دعوی کیا کہ ان کے گھر میں مافوق الفطرت اثرات محسوس ہوتے ہیں اور وہاں عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں۔شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کائلی نے اپنی والدہ کرس جینر اور اسکاٹ ڈسک کو بتایا کہ انہیں واقعی اپنے گھر کے معاملے پر مدد کی ضرورت ہے، کائلی کے مطابق ابتدا میں دیواروں سے زور زور کی آوازیں آنا شروع ہوئیں جیسے کوئی چیز ٹکرا رہی ہو یا گر رہی ہو۔کرس جینر نے سوال کیا کہ آیا یہ آوازیں برتنوں یا دروازے پر دستک جیسی ہیں جبکہ سکاٹ ڈسک نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید پائپ لائن میں خرابی ہو تاہم کائلی نے ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آوازیں بالکل ایسی محسوس ہوتی ہیں جیسے کوئی شخص گر پڑا ہو اور یہ کسی ترتیب کے بغیر آتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں