امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس کریش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی اوربین الاقوامی اسٹاک مارکیٹیں کریش کرگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ٹرمپ ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے، ایس اینڈ پی کے حصص میں 3.5فیصد کمی،فروری سے ابتک10فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔امریکی ماہرین اقتصادیات نے ٹیرف کو عالمی معاشی جنگ قرار دے دیا، ماہرین کے مطابق ٹیرف کے نفاذ سے امریکا میں نئی نوکریاں نہیں مہنگائی بڑھے گی، امریکی ہوٹل کمپنیاں کی لاگت میں اضافہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں