33

امسال خطبہ حج الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد پڑھیں گے

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک )امسال خطبہ حج الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز بن سعید پڑھیں گے،سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسلامی سال 1444 کے خطبہِ حج کی سعادت امام شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید حاصل کریں گے۔ ان کی تقرری کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔تقرری نامے میں اْن کے ساتھ شیخ ڈاکٹر ماھر بن حمد المعیقلی کو المسجد الحرام کے مبلغ اور ہنگامی صورت میں سیکنڈ ا?پشن کے طور امام مقرر کیا گیا ہے۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل 27 جون کو ادا کیا جا رہا ہے۔ اس دن دیا جانے والا خطبہ پوری دنیا میں تقریباً تمام ہی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید ”امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی” میں عقیدہ ومعاصر ادیان کے پروفیسر اور قومی تعلیم عامہ کی سائنسی کمیٹی سے متعلق سمپوزیم کے رکن بھی رہے ہیں۔شیخ ڈاکٹر یوسف نے ریاض کے کالج آف فنڈامینٹلز آف ریلیجن سے بیچلر اور پھر ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ علاوہ ازیں متعدد سائنسی مقالوں کی نگرانی کی اور ان پر متعدد یونیورسٹیوں میں گفتگو کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں