امن اور استحکام کے لئے مذاکرات ناگزیر ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ امریکہ اسرائیل اورایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمہ کے لیے مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لئے باعث فخر ہے خطے اور دنیا بھر میں امن اور استحکام کے لیے مذاکرا ت ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں جنگ کے خاتمہ کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے کی کوشش قابلِ تحسین ہے-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ امریکہ اور ایران کی رضامندی سے مشروط تصفیے کے لیے مذاکرات کی سہولت اور میزبانی پاکستان کے لئے اعزاز ہے-اب تو امریکی صدر ٹرمپ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیاہے جبکہ بھارت بھی تسلیم کررہاہے کہ عالمی سفارتکاری میں پاکستان کی کامیابی اوربھارت تنہاہے وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کیلیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کیلیے تیار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، خطے اور دنیا بھر میں امن اور استحکام کیلئے مزاکرات ناگزیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں