2

امن اور رواداری کو فروغ دینا اشد ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تنظیم برائے بیداری خواتین اور دیہی ترقی(ایوارڈ) پاکستان نے اپنے اڑان پروگرام کے تحت چنیوٹ پیلس فیصل آباد میں ایک امن کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس کا موضوع تھا، امن، بر داشت، رواداری؛ ہم سب کی ذمہ داری”۔ اس کا نفرنس کی میزبانی کے فرائض اکمل جاوید گل پروجیکٹ آفیسر اڑان اور کرسٹینا پیٹر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوارڈ نے ادا کیں۔ کانفرنس کے آغاز میں عظیم کریسٹو فر پروگرام مینیجر نے ایوارڈ تنظیم کا تعارف اور کارہائے نمایاں کو پیش کیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی، مذاہب اور فرقوں کی نمائندہ شخصیات سمت 122 افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے پینلسٹ (شرکائ) جس میں فادر خالد رشید عاصی ڈائر یکٹر نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس، محترمہ خالدہ رفیق ڈویژنل ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ، علامہ غلام اکبر ساقی سربراہ جمعیت اسلامیہ پاکستان، مولانا محمد ریاض کھرل ممبر ڈسٹرکٹ ڈویژن کو ر امن و مساجد کمیٹی فیصل آباد، گرمیت سنگھ پروجیکٹ ہیڈ پاک یاترہ اور سی ای او و دیاٹریول اینڈ ٹورز اور میاںندیم احمد چیئر پرسن نجی سکول پاکستان اور اینکر پرسن FM93 شامل تھے۔ محترمہ کرسٹینا پیٹر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پینلسٹ (شرکائ) نے فردا فردا عدم برداشت اور مذہبی انتہا پسندی کی مختلف وجوہات پر بات کی اور تجاویز پیش کیں۔ بعد ازاں کا نفرنس کے دیگر معزز حاضرین نے بھی تجاویز دیں۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی اعجاز عالم آگسٹین ممبر صوبائی اسمبلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پر امن پاکستان کی تعمیر و ترقی، امن، برداشت اور رواداری میں ہر مکتبہ فکر کی ذمہ داری کو اہم قرار دیا۔ بعد ازاں ایم پی اے نے کانفرنس کے معزز مہمانوں میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ کانفرنس کے آخر میں ریورنڈ فادر یعقوب یوسف کی قیادت میں حاضرین نے ملکر امن کی دعا کی اور تمام شرکا نے امن کے سفیر بننے اور معاشرے میں امن اور رواداری کے فروغ کے لیے اپنی سطح پر کام کرنے کا وعدہ کیا۔ محترمہ یاسمین سیسل چیئر پرسن ایوارڈ پاکستان نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی اور کانفرنس کے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی اور تقریب کے شرکا نے ملکر کر سمس کیک بھی کاٹا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں