امن و امان کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ممبر ٹائون امن کمیٹی SP مدینہ ٹائون ڈویژن’ انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص احمد گجر نے محرم الحرام میں امن و امان کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے تاکہ یوم عاشور تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے’انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کریں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقین بنایا جائے’ معاشرے میں قیام امن کے فروغ کیلئے اولیا ء کرام کی تعلیمات مشعل راہ ہیں۔ملک میں قیام امن کیلئے پولیس اور سکیورٹی اداروں کی لا زوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جرائم کے خاتمے اور قیام امن کیلئے اداروں کو سیاست سے پاک کیا جائے۔علما ومشائخ اور فیصل آباد کی تاجر برادری علاقائی سطح پر قیام امن کیلئے جدوجہد جاری رکھیں’ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے جان دے دی مگر باطل کے سامنے نہ جھکے۔ محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے جان دے دی مگر باطل کے سامنے نہ جھکے حضرت امام حسین کا راستہ ہی حق کا راستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں