امن و امان کیلئے پاکستان کی سفارتکاری قابل تحسین ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موو منٹ پاکستا ن صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ خلیجی جنگ کے دورا ن پاکستا ن نے متوازن خارجہ پالیسی کے تحت اتحاد و وحدت کا کردار ادا کیا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستا ن کے درمیان دفاعی معاہدہ کی وجہ سے سعودی عرب کی سرحدی سلا متی کے دفاع پاکستان کیلئے ایک اعزا ز ہے ۔ مشرق وسطیٰ میںامن اور استحکام کیلئے پاکستان کی سفارت کاری قابل تحسین ہے۔ پاکستان کے اندر اور پاکستان کے باہر تنازعہ میں غیر جانبداری برقرار رکھتے ہوئے پاکستان نے مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان نے سعودی عرب کیساتھ ا پنے تعلقات میں غیر معمولی گرم جوشی کا مظاہرہ کیا۔ ارض حرمین اور سعودی عرب کی سلامتی کو اپنی سلامتی قرار دیا۔پاکستان نے متوازن پالیسی اختیار کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا کہ مسلم امہ کے درمیان مزید انتشار نہ پھیلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں