امن و امان کے قیام کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں،اے سی جڑانوالہ

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگز یب گورائیہ نے اپنے دفتر میں ایس پی ٹائون حافظ امتیاز کے ہمراہ ممبران امن کمیٹی کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اتحاد اتفاق اور یگانگت کو فروغ دینا ہر ذمہ دار شہری کی اولین ترجیحات ہونی چاہیے ممبران امن کمیٹی نے ہمیشہ مثبت کرداد ادا کیا ہے تمام مکاتب فکر کے علما اکرام اور ممبران کمیٹی کے تعاون سے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر تحصیل بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے تحصیل انتظامیہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور تمام مکاتب فکر کے علما اکرام متحد اور وطن دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے ایک پیج پر ہیں علما اکرام اور ممبران امن کمیٹی اتحاد و اتفاق رواداری صبر و تحمل بھائی چارہ کا پیغام عام کریں عوام الناس پر امن رہیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے وطن عزیز کی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ملاقات کے دوران ممبران امن کمیٹی نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین داہانی کروائی اور کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما اکرام آپس میں متحد و متفق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں