امن کے پیغام پر تنقید’ نورافتیحی کا ناقدین کو کرارا جواب

ممبئی (شوبز نیوز) مراکشی نژاد کینیڈین اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے اپنی عالمی امن کی اپیل پر تنقید اور اسے غلط رنگ دینے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔نورا فتیحی نے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی بالخصوص امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری حالیہ تنازع کے تناظر میں عالمی امن کیلیے کی جانے والی اپنی دلی اپیل پر ہونے والی آن لائن تنقید کا سخت جواب دیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے عالمی بے چینی کی خبروں کے درمیان اتحاد، ہمدردی اور امن کی ضرورت پر زور دیا۔اداکارہ و ڈانسر نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اس وقت بھارت میں محفوظ ہیں، تاہم انہوں نے ان لوگوں کیلیے اپنی تشویش کا اظہار کیا جو خطے سے آنے والی پریشان کن تصاویر اور بار بار ہونے والے تنازعات کی وجہ سے ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں