امپائر کے غلط فیصلے کیخلاف ویسٹ انڈین کپتان نے آواز بلند کر دی

کیریبین (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیس نے آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کے خلاف متعدد متنازعہ ڈی آر ایس کالز پر سوالات اٹھائے ہیں۔میزبان ٹیم کو کئی متنازع امپائرنگ فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ روسٹن چیس کا ماننا ہے کہ ان فیصلوں نے میچ کے نتائج کو متاثر کرنے میں کافی حد تک اپنا حصہ ڈالا، ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان روسٹن چیس نے کہا ہے کہ جب ہم گڑبڑ کرتے ہیں تو ہم پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، امپائروں سے اگر اتنی بڑے غلط فیصلے ہوتے ہیں تو ان پر جرمانہ ہونا چاہیے۔انھوں نے غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کئی فیصلے ایسے تھے جو ہمارے حق میں نہیں گئے۔ویسٹ انڈین کپتان نے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے کوئی بھی خوش نہیں ہو گا، آپ میدان میں جیت کے لیے جاتے ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ سب آپ کے خلاف ہیں تو کوئی کیا کرسکتا ہے۔روسٹن چیز کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں مپائر کے ایک غلط فیصلے سے کرکٹر کا کیریئر بنتا یا بگڑتا ہے اس لیے غلط فیصلوں پر بھی سزا کا تعین ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں