کمالیہ(نامہ نگار) رہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 تحصیل کمالیہ عاطف مرزا کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف میاں فرخ حبیب سے ملاقات۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ آنے والے الیکشن اور تنظیمی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ٹولہ انتخابات سے فرار کی کوشش میں نئے نئے شوشے چھوڑرہا ہے۔ انتخابات میں تاخیر کی کوشش کرنے والے عوا م کے غیض و غضب سے نہیں بچ پائیں گے۔ مریم صفد کی جلد وطن واپسی سیاسی طور پر تحریک انصاف کے لئے سود مند ہے۔ ماضی کو دیکھا جائے تو مریم صفدر نے جس حلقے میں قدم رکھا پی ٹی آئی وہاں سے بھاری اکثریت سے جیتی۔ نواز شریف کی جانب سے یہ کہا جانا کہ تحریک انصاف کے دور اقتدار میں لوگ بد حال ہوئے نہایت مضحکہ خیز ہے۔ انہیں ایسی باتیں کرنے سے پہلے قوم کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ واپس کب آ رہے ہیں۔ ملکی معاملات کو دوسرے ملک میں بیٹھ کر حل کرنے والے اس ملک کو اپنی جاگیر سمجھ رہے ہیں۔ انتخابات میں ان کی یہ سوچ مکمل طور پر شکست کھائے گی اور پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت کامیاب ہو کر عوامی جمہوری حکومت قائم کرے گی۔
45