امیتابھ بچن کے داماد بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے داماد بزنس مین نکھل نندا کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا حمزہ پور گائوں کے رہنے والے گیانیندر نے داتا گنج پولیس اسٹیشن میں امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا کے شوہر نکھل نندا کیخلاف شکایت درج کرائی ہے۔اپنی درخواست میں اس نے کہا ہے کہ اس کا بھائی جتیندر داتا گنج میں جئے کسان ٹریڈرز نامی ٹریکٹر ایجنسی چلاتا تھا جس کے ساتھ دھوکا کیا گیا اور اسے خودکشی پر بھی اکسایا گیا۔ بزنس مین نکھل نندا کو بھی داتا گنج پولیس اسٹیشن میں درج فراڈ کے کیس میں نامزد کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں