امیتابھ کے پائوں چھونے پر دلجیت کو دھمکیاں

کانبرا (شوبز نیوز) بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو آسٹریلیا میں ہونے والے اپنے کنسرٹ سے پہلے ایک تنظیم کی جانب سے سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں۔یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب دلجیت نے حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے پائوں چھوئے۔تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے اس عمل سے 1984کے سکھ مخالف فسادات کے متاثرین کی تذلیل کی ہے۔ بیان کے مطابق، امیتابھ بچن نے اس وقت ہجوم کو خون کے بدلے خون کے نعرے سے بھڑکایا، جس سے ملک بھر میں ہزاروں سکھ مرد، خواتین اور بچے ہلاک ہوئے۔قابلِ ذکر ہے کہ سکھ تنظیم اکال تخت صاحب نے یکم نومبر کو سکھ نسل کشی یادگار دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور اسی دن کے قریب دلجیت دوسانجھ کا آسٹریلیا میں شو طے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں