38

امیدواروں کیلئے نیب ‘ نادرا ‘ ایف آئی اے ‘ سٹیٹ بینک ‘ ایف بی آر کی کلیئرنس لازمی قرار

اسلام آباد(بیوروچیف)پنجاب اسمبلی کے امید واروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی میں نیب ،ایف بی آر ، نادرا ، اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کی کلیرنس لازمی ہو گی،الیکشن کمیشن میں آن لائن سکروٹنی سیل قائم، بینک ڈیفالٹرز ، نیب ،ایف بی آر کو مطلوب افراد الیکشن نہیں لڑ سکتے، بینک ڈیفالٹرز ، یوٹیلیٹی بلز کے نادہندہ ،نیب اور ایف بی آر کو مطلوب افراد الیکشن نہیں لڑ سکتے ، الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں آن لائن سکروٹنی سیل قائم کر دیا گیا تمام ریٹرننگ افسر امید واروں کے کوائف سکروٹنی سیل کو فیڈ کرینگے ، پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر عام انتخابات 30 اپریل کو ہونگے ، امید واروں سے کاغذات نامزدگی کا کام 12 مارچ سے شروع ہوا تھا ، کاغذات نامزدگی کی وصولی آج مکمل ہو جائیگی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے تمام ریٹرننگ افسران کی قانونی ذمہ داری ہیکہ وہ عام انتخابات کیلئے تمام امیدواروں کے کاغذات ِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں، اسی ضمن میں صوبے بھر میں297 ریٹرننگ افسران کو اس قانونی عمل میں معاونت فراہم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں آن لائن سکروٹنی سیل قائم کر دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں