23

امیدوار این اے 101 شیخ محمدیوسف عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں ، بلال یوسف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابقہ حکومت کی نااہلی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جس کو درست کرنے کیلئے پی ڈی ایم کی حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے’ آنیوالے دنوں میں عوام کو سہولتیں دینگے اور انشاء اللہ عوام بہتری محسوس کرینگے’ میاں محمد نواز شریف قوم کی آخری امید ہیں’ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) این اے101 کے امیدوار شیخ محمد یوسف کے صاحبزادے شیخ بلال یوسف نے سی سی 65میں الیکشن کمپین کی سلسلہ میں جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک اویس کموکا سے ملاقات کے موقع پر کیا’ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں ملک بھر سے ن لیگ کے امیدوار کلین سویپ کریں گے ‘ میاں نواز شریف نے انتقام ، نفرت اور منافقت کی سیاست نہ پہلے کی نہ اب کریں گے اور نہ ہی یہ انکا فلسفہ ہے انشا اللہ تعالی پاکستان کے عوام بحرانوں اور مایوسی کی دلدل سے نکلنے کے لئے میاں نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائے گی میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا ، معشیت کو استحکام دیا ، بجلی کے کارخانے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کر دیا ، موٹر ویز بنائے ، دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا اور اب بھی پاکستان کو مشکل حالات سے میاں نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی نفرت کی سیاست ختم ہو چکی ہے پی ٹی آئی نے قوم کو مایوسی ، گالم گلوج اور نفرت کی سیاست کے سوا کچھ نہیں دیا ، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی اور جمہوریت کو پروان چڑھایا ‘ شیخ بلال یوسف نے کہا کہ میرے والد محترم شیخ محمد یوسف نے این اے 101 کی عوام کے مسائل اور محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے خود پیش کیا ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد اپنے تمام وعدوں کی تکمیل کیلئے 100 فیصد کوشش کریں گے اور کر کے دکھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں