25

امیدوار پی پی 116 رانا احمد یار کا امین بٹ کی رہائشگاہ پہنچنے پر والہانہ استقبال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں کے صاحبزادے امیدوار پی پی 116 مسلم لیگ (ن) رانا احمد شہر یار خاں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین ‘ سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کیلئے پہنچے’ محمد امین بٹ نے اپنے ساتھیوں سمیت رانا احمد شہریار خاں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کئے’ اس موقع پر میاں محمد نواز شریف زندہ باد’ رانا ثناء اللہ خاں زندہ باد’ وزیراعظم نواز شریف کے نعروں سے فضا گونجتی رہی’ ملاقات میں پی پی 116 سمیت مجموعی سیاسی امور پر بات چیت ہوئی’ محمد امین بٹ نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آٹھ بازاروں’ گول بازاروں اور اس سے ملحقہ گلیوں کے رہائشیوں کے 100 فی صد ووٹ آپ کو کاسٹ کرائیں گے اور الیکشن ڈے پر میں خود آٹھ بازاروں کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کروں گا’ انہوں نے رانا احمد شہریار خاں کو کہا کہ آپ کو انتخابی مہم میں خود چلائوں گا اور پی پی 116 سے ہم واضح برتری سے کامیابی حاصل کریں گے’ اس موقع پر پی پی 116 مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں نے محمد امین بٹ اور ان کے ساتھیوں کا والہانہ استقبال کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امین بٹ جیسے پارٹی ورکر ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں’ انشاء اللہ کامیابی کے بعد پی پی 116 کا ایم پی اے میں نہیں بلکہ امین بٹ ہو گا’ آٹھ بازاروں کے مسائل امین بٹ کے مرکزی آفس کارخانہ بازار میں ہی حل ہوا کریں گے’ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے’ ہم میاں محمد نواز شریف کو چوتھی مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنائیں گے’ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے گا’ ترقی کا جو سفر رک گیا تھا وہیں سے شروع کریں گے’ انہوں نے پی پی 116 کے مسلم لیگی کارکنوں کو پیغام دیا کہ اب گھر بیٹھنے کا وقت نہیں’ گلی گلی’ کوچہ کوچہ’ قریہ قریہ پھیل جائیں اور بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو واپس پارٹی میں لائیں تاکہ پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں