امیدوار پی پی98آزاد علی تبسم نے زمینداروں کے مسائل فوری حل کروادئیے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ( ن ) فیصل آباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری ،امیدوار پی پی 98آزاد علی تبسم سابق ایم پی اے عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ، زمینداروں کے مسائل فوری حل کرا دئیے ، تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) فیصل آباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری ،امیدوار پی پی 98آزاد علی تبسم سابق ایم پی اے نے گزشتہ روزچیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقارسے ملاقات کی اور انہیں چک نمبر 152 گنہ چک نمبر 134 کے زمینداروں کے مسائل کے حوالے سے آگاہی دی جس پر چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں چکوک کے زمینداروں مسائل حل کروا دیئے،جس پر آزاد علی تبسم نے چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار کا شکریہ ادا کیا ،آزادعلی تبسم نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین تر جیح ہے ، میرا جینا مرنا حلقہ کے عوام کیساتھ ہے ، مسائل حل کروانے پر چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقارکے شکرگزار ہیں ،زمینداروں نے مسائل حل کرانے پر آزاد علی تبسم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں