79

امید ہے حکومت کشمیرکی آزادی کیلئے اپنا کردارادا کریگی

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ضیا کے چیف آرگنائزر پنجاب چوہدری کرامت علی سرویا نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی بننے والی حکومت سے امید کرتے ہیں وہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی،اسرائیلی و بھارتی ریاستی دہشتگردی اور مظلوم فلسطین و کشمیریوں کیساتھ ہونیوالی ناانصافی پرعالمی برادری کی سوئی ہوئی غیرت کب جاگے گی،بھارت تمام ہتھکنڈو ں کے باوجود پاکستان اور کشمیر کے باہمی رشتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے،عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔کشمیریوں نے 76 سال قبل سری نگر میں کشمیر کی پاکستان سے الحاق کی قرار داد منظور کی،کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاس اس قرار داد نے پاکستان اور کشمیر کے رشتوں کو اور مضبوط کیا،بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہدا کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کرتے ہیں چوہدری کرامت علی سرویا نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کشمیری نوجوان اپنی جانوں کی پراہ کیے بغیر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں،کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی گلی چوراہوں پر پاکستانی پرچم لہراتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں فلسطینیوں کو یاد رکھا جائے جو اہل فلسطین آگ خون کے مکانوں کی بربادی کے سایے میں گزارنے والے ہیں وہ تو ماہ رمضان سے پہلے ہی روزہ کی حالت میں ہیں ان کے حوصلے سبحان اللہ اپنے پیاروں کی میتوں اور اپنے گھروں اور سازو سامان کے ملبے کے پاس سخت سردی میں ضروریات زندگی سے محروم جی رہے ہیں وہ ہماری دعا اور ہماری جانب سے مدد کے طلبگار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں