7

امیر المومنین سید نا علی المرتضی کا دور خلافت رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے ،ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اخوت و اجتماعیت اتحاد و یک جہتی امت مسلمہ کا امتیاز اسلام تحمل ‘برداشت رواداری انسان دوستی اور مساوات ملی یگانگت کا درس دیتا ہے استحکام پاکستان کے لیے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو تحسین اسلام پاکستان کیخلاف مذموم ارادوں کو قومی یگانگت سے ناکام بنا دیں گے امیر المومنین سیدنا حضرت علی کا دور خلافت تعلیمات انمٹ نقوش رہتی دنیا تک مشعل راہ مینارہ نور ہیں ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے جے یوپی کے زیر اہتمام جامعہ لاثانیہ میں عظمت وتعلیمات سیدنا حضرت علی سیمینار سے صدارتی خطاب میں کیا اس موقع جملہ مکاتب فکر کے اکابرین نے سوشل میڈیا پر متنازعہ باتوں کی شدیدمذمت کی ایسا کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں اتحاد بین المسلمین پر زور دیا۔ ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ‘مفتی مظفر اقبال ‘علامہ غلام اللہ خاں’ پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی’ علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور نے کہا امیر المومنین سیدنا حضرت علی اسوہ حسنہ کی تصویر تھے زندگی بھر احکام ربانی سنت نبوی ۖ کا پیغام علم سر بلند رکھا فضائل و مناقبت کے چرچے ہیں زمین و آسمانوں پر ضرورت ہے کہ آپ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تاکہ عظمت رفتہ کا ظہور پھر ممکن ہو۔ پیغام پاکستان کو گھر گھر پہنچانے پرزور دیا گیا۔اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی ارض کشمیر و فلسطین کی آزادی شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں