امیر جمعیت اہلحدیث پروفیسر ساجد میرسپردخاک

سیالکوٹ(نامہ نگار) مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک ‘مولانا حافظ مسعود عالم نے نماز جنازہ پڑھائی، وزیر دفاع خواجہآصف، قائم مقام امیر جمعیت اہل حدیث مولانا ابو محمد تراب نے شرکت کی ۔اسی طرح حافط عبدالکریم، ممبر قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی، مولانا عبدالغفور حیدری، سابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق، وفاقی وزیر چودھری احسن اقبال، سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ساجد میر صاحب کو مرحوم کہتے ہوئے بھی دکھ ہورہا ہے، میرے ساتھ ان کا بڑے بھائیوں جیسا تعلق تھا، ان کی موجودگی باعث برکت تھی اللہ ہمیں انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، وہ ہمیشہ ثابت قدم رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں