60

امیر مصطفائی تحریک کافیصل آباد کا آج تنظیمی دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی امیر مصطفائی تحریک غلام مرتضی سعیدی آج تنظیمی دورہ پرفیصل آباد آئیں گے علما کرام، مشائخ، وکلا، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات وسابقین انجمن طلبا اسلام سے ملاقاتیں کریں گے،امیر تحریک پنجاب بھر کا تنظیمی دورہ کر رہے ہیں، اس سلسلے میں فیصل آباد ڈویژن کے تین روزہ دورہ کے دوران وہ آج بدھ کو فیصل آباد آرہے ہیں سابق صدر انجمن طلبا اسلام وپاکستان فلاح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا ہے کہ سابق صدر انجمن طلبا اسلام وامیر تحریک غلام مرتضی سعیدی کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا وہ فیصل آباد آمد کے بعد جامعہ شیخ الحدیث منظر اسلام نڑوالا روڈ پر علما ومشائخ سے ملاقات کریں گے بعدازاں ڈسٹرکٹ بار میں مصطفائی وکلا کے ساتھ میٹنگ میں شریک ہونگے ساڑھے تین بجے سابقین انجمن طلبا اسلام سے المصطفی قرآن اکیڈمی ملک روڈ میں منعقدہ نشست میں مہمان خصوصی ہونگے، ان کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام بھی ہوگا، مغرب کی نماز کے بعد وہ دربار محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد رحمتہ اللہ علیہ جھنگ بازار میں حاضری دیں گے غلام مرتضی سعیدی امیر مصطفائی تحریک کے دورہ فیصل آباد کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں