امیر نہیں عزت کرنیوالے لڑکے سے شادی کرونگی’ سارہ نیلم

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ نیلم کا کہنا ہے کہ امیر نہیں عزت کرنے والے لڑکے سے شادی کروں گی۔اداکارہ نے کہا کہ انسٹاگرام پر بہت فضول پیغام آتے ہیں اور لوگ مجھے کافی پینے کے لیے بلاتے ہیں، کوئی کہتا ہے شادی کرلیں، رشتہ کہاں بھیجوں۔انہوں نے کہا کہ عزت کرنے والے لڑکا ہونا چاہیے ایسے شخص سے شادی کروں گی جو دکھنے میں بھی پیارا نہ ہو لیکن عزت کرنے والا ہونا چاہیے۔سارہ نیلم نے کہا کہ جو لڑکے خوبصورت ہوتے ہیں ان میں بہت انا ہوتی ہے لڑکی اس کے مقابلے میں اچھی ہوگی تو زیادہ ٹھیک ہے’ جیون ساتھی کا ڈریسنگ سینس اچھا ہونا چاہیے جب میں اس کے ساتھ باہر نکلوں تو لوگ بولے کہ کیا جوڑی ہے۔سارہ نیلم کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوبصورتی چہرے سے نہیں ڈریسنگ سینس سے ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں