61

امین بٹ کا اعزاز ، ن لیگ تاجر کمیٹی فیصل آباد کے کنونیئر نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد پی ایم ایل این’ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے فقیدالمثال استقبال کیلئے فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں معروف تاجر راہنمائوں کی قیادت میں ٹریڈرز کوارڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے معروف تاجر راہنما چیئرمین آل پاکستان سپریم کونسل محمد نعیم میر کو کنوینئر بنایا گیا جبکہ فیصل آباد کے دلعزیز تاجر راہنما چیئرمین سپریم انجمن تاجران محمد امین بٹ کو فیصل آباد ٹریڈرز کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں راولپنڈی سے ملک شاہد غفور پراچہ’ گوجرانوالہ کے عبدالرئوف مغل’ گجرات کے جاوید بٹ’ سیالکوٹ کے احسان بٹ’ شیخوپورہ کے میاں ذیشان پرویز’ ساہیوال کے حاجی لطیف’ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چوہدری محسن’ حافظ آباد سے شیخ امجد’ اوکاڑہ سے شیخ ریاض’ وحید پھلر’ خوشاب سے رانا سلیم’ میانوالی سے حاجی عطاء اﷲ’ قصور سے ظفر اقبال کھوکھر’ منڈی بہائو الدین سے میاں رزاق’ لیہ سے سیٹھ اسلم’ راجن پور سے عادل قریشی’ بہاولنگر سے شیخ فضل الٰہی’ لودھراں سے ملک اصغر علی آرائیں اور ضلع نارووال سے میاں عباس کو قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے استقبال کمیٹی کے سربراہان نامزد کیا گیا ہے جو کہ اپنے اپنے اضلاع کے تاجر کمیونٹی سے مل کر 21اکتوبر کو میاں نواز شریف کے لاہور آمد پر بھرپور استقبال کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں