فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کی کوششیں رنگ لے آئیں’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے جائز مطالبے پر پنجاب حکومت نے کاروبار 8 بجے بند کرنے کی پابندی مکمل طور پر ختم کر دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا’ شہر بھر کے تاجروں نے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری محمد ارشد نے رات آٹھ بجے کاروبار کی پابندی ختم کرنے پر پنجاب حکومت اور خصوصا وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں کا شکریہ اد اکیا جنہوں نے ہماری اپیل پر رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کے احکامات کو واپس لیا’انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں نے ہمیشہ حکومت کے مثبت اقدام کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا’ ہم ضلعی انتظامیہ کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے ہر جائز مطالبے کو مانا ہے اور تاجر دوستی کا ثبوت دیا ہے’ انہوں نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ فیصل آباد کی تاجر برادری آپ کے ہر مثبت قدم کے ساتھ کھڑی ہے۔
8