فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جھنگ روڈ سے ملحقہ بھٹہ اسٹاپ روڈ، مختار کالونی، امین ٹان اور رشید آباد کے مکینوں اور تاجروں نے واسا فیصل آباد کی ناقص کارکردگی کیخلاف شدید احتجاج۔ تاجر رہنمائوں رانا عدنان خان، ملک جاوید اقبال ، حاجی صدیق، بشیر احمد، فورمین میاں رضوان، ملک رضوان، ہارون خان، رانا زاہد رفیق، رانا ظفر حسین، اقبال خان ، ملک ارشد اور دیگر دکانداروں و مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ گٹر لائنوں اور سیوریج سسٹم کی مسلسل بندش ہے، جسے کئی سال گزرنے کے باوجود حل نہیں کیا گیا۔ مین سیور کی صفائی نہ ہونے، ویٹ ویل (کلیکشن ویل)سے کنکشن بحال نہ کرنے اور گٹر لائنو ں کی ونچ مشین کے ذریعے صفائی نہ ہونے کے با عث گندا پانی جگہ جگہ جمع رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کا عملہ گٹر لائنوں پر پڑے ملبے کو ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام ہے جبکہ واسا حکام ملبہ پھینکنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جس سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔تاجر رہنماں کے مطابق گٹرز کی بندش، ملبے کی موجودگی اور سڑک کی خستہ حالی نے کاروبار کو شدید متاثر کیا ہے۔ مظاہر ین نے اپنے مطالبات میں واضح کیا کہ:فوری طور پر سیوریج لائنوں اور مین سیور کی مکمل صفائی کی جائے ویٹ ویل(کلیکشن ویل)کے کنکشن کو بحال کیا جائے گٹر لائنوں سے ملبہ ہٹایا جائے اور آئندہ ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے سڑک پر آمد و رفت اور کاروبار کی بحالی کے لیے کم از کم 500فٹ نئی سیوریج لائن بچھائی جائے اور بھٹہ اسٹاپ روڈ کو ازسر نو تعمیر کیا جائے مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے جھنگ روڈ سے واسا فیصل آباد کے دفاتر تک مارچ کیا جائیگا۔



