امین پارک میں رنگ رلیاں مناتے 4جوڑے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ بازار پولیس نے امین پارک میں قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر رنگ رلیاں مناتے ہوئے 4جوڑوں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سب انسپکٹر محمد اسلم کو اطلاع ملی تھی کہ امین پارک گلی نمبر2 میں آصف نے قحبہ خانہ کھول رکھا ہے۔ جہاں پر مرد وخواتین آتے ہیں اور رنگ رلیاں مناتے ہیں جسکی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے۔ عوامی شکایات پر تھانیدار نے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر مختلف کمروں میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے شہزاد’ نبیل’ عمر دراز’ عروج فاطمہ’ حنا اور دعا فاطمہ کو دھر لیا اور پکڑے جانیوالے ملزمان کے قبضہ سے رقم برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں