امیگریشن قوانین میں ترمیم کے بل منظور

اسلام آباد(بیوروچیف) ایوان بالا نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اورامیگریشن قوانین میں ترامیم کے بل کثرت رائے سے منظور کر لئے،بل وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کئے۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ بل پیش کرنے کا مقصدانسانی سمگلنگ کو روکنا اور امیگریشن قوانین کو بہتر بنانا ہے انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک بھیک مانگنے کیلئے بھجوانے والے گروہوں کے خلاف موثر کاروائی کیلئے بھی قانون سازی ضروری ہے اس موقع پر بل پر شق وار رائے لینے کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر نے کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام 2025کا بل پیش کیا جیسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ٹریفکنگ ان پرسنر میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں