ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ سلام اﷲ علیہا کا یوم وصال آج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ سلام اﷲ علیہا کا یوم وصال آج 10رمضان المبارک کو مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ آپ حسن سیرت’ اعلیٰ اخلاق’ بلند کردار اور شرافت ومرتبے کی وجہ سے ”طاہرہ” کے خوبصورت اور پاکیزہ لقب سے مشہور تھیں۔ بعثت کے دسویں سال 10رمضان کو اسلام کی عظیم محسنہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں، آج آپ کے یوم وصال کی مناسبت سے مساجد’ امام بارگاہوں اور اہل اسلام کے گھروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں