ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ کا یوم وصال آج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ کا یوم وصال 10رمضان المبارک بمطابق 11مارچ منگل کو عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام وخطیب حضرات ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے،امام بارگاہوں میں منعقدہ مجالس عزاء کے دوران علماء کرام و ذاکرین حضرت خدیجة الکبریٰ کی سیرت مطہرہ پر روشنی ڈالیں گے۔ام المومنین حضرت خدیجة ا لکبریٰ سرور کائنات ۖ کی دیگر ازواج مطہرات کے مقابلہ میں سب سے زیادہ قریب تھیں۔ آپ مکارم اخلاق کا پیکر جمیل تھیں۔ عفت و پاکدامنی کے باعث زمانہ جاہلیت میں بھی آپ کو طاہرہ کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔سب سے پہلے نبی کریمۖ نے جس خاتون سے نکاح فرمایا وہ سیدہ خدیجة الکبریٰ ہی تھیں۔ نکاح کے وقت آپ ۖ کی عمر مبارک25برس تھی جبکہ ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ کی عمر40برس تھی۔ حضور کی رفاقت میں 25 برس گزارنے کے بعد ام المومینن حضرت خدیجہ الکبریٰ 10رمضان المبارک کو65برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔حضورر ۖ نے خود قبر میں اتر کرآپ کو دفن کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں