53

انتخابات میں تاخیر سے عوامی غصہ بڑھتا جائے گا

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان میں انتخابات میں متوقع تاخیر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ساوتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ (یہ سمجھاجارہا ہے کہ)انتخابات میں تاخیر سے اتحادی حکومت کے بڑے پارٹنرز پاکستان مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کو موقع ملے گا جو کہ دیکھ سکیں کہ عمران خان کی تحریک انصاف کا مقابلہ کیسے کیاجائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے عوامی غصے میں اضافہ ہوتاجائے گا اور موجودہ اپوزیشن (پی ٹی آئی)ابھرتی رہے گی بالخصوص ایک ایسے وقت میں جبکہ وہ پہلے ہی کئی ماہ سے کریک ڈاون کا سامنا کر رہی ہے۔نگران حکومت کیلیے معاشرے میں ابھری ہوئی تقسیم شدہ صورتحال کے دوران کام کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں