71

انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج میں شدت، حالات مزید ابتر ہونے کاخدشہ

اسلام آباد (عظیم صدیقی) 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی طرف سے احتجاج میں آئے روز شدت آتی جار ہی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے دو دنوں میں حالات مزید ابتر ہو سکتے ہیں۔ مبینہ دھاندلی کے خلاف مولانا فضل الرحمان’ پیر پگارااور ایمل ولی خان کی احتجاج میں شرکت سے یہ تحریک زور پکڑے گی اور ملکی سیاسی حالات بتدریج 5جولائی 1977ء کی طرف بڑھنے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہاہے۔22فروری تک فیصلہ ہو گا کہ اگلا سیاسی نقشہ کیا ہوگا اور ایک ہفتہ تک جائزہ لیا جائیگا کہ معاملہ ٹھنڈا ہو رہا ہے یا حالات مزید ابتر ہونے کے خدشات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں