33

انتخابات میں شیر کا نشان بھرپور کامیابی حاصل کرے گا

مکو آنہ(نامہ نگار)قائد میاں محمد نواز شریف ہمیشہ پاکستانی سیاست کا محور تھے اور ہیں اور رہیں گے’2024 کے عام انتخابات میں شیر کا نشان بھر پور کامیابی حاصل کرے گا اور2018 سے ترقی کا روکا ہوا سفر دوبارہ شروع ہوگا ۔ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئرنائب صدروامیدوارپی پی 106چوہدری زاہدعمران گجرنے مکوآنہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں مکوآنہ کی پسماندگی پر بہت غوروفکر کر رہا ہوں’پچھلے تیس سال سے مکوآنہ میں کوئی کام نہیں ہوا’میں غریب اور عام لوگوں کو اجاگر کرنے آیا ہوں’مکوآنہ بہت ہی غلط لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو اس پر ایک روپیہ خرچ نہیں کر رہے’ہمیں اپنے ووٹ سے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے بہتر فیصلہ کرنا چاہیے’آپکو حقیقی نمائندہ کا منتخب کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں