34

انتخابات 2024ء ن لیگ کامنشور تیار، اہم نکات منظر عام پرآگئے

لاہور (بیوروچیف)مسلم لیگ نون نے 2024 سے2029تک اپنے ویژن کو حتمی شکل دے لی۔ اسے انتخابی منشور کے ساتھ قوم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے منشور میں ، صحت ، تعلیم ، معیشت ، لائیو سٹاک ، زراعت سمیت دیگر شعبہ جات کو فوقیت حاصل ہے۔مسلم لیگ ن کے منشور میں تعلیم کے شعبے کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن، تعلیمی شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور دانش سکول سسٹم کے فروغ، سکولوں میں قومی سطح پر ایک گھنٹہ پڑھنے کو لازم قرار دیاجائے گا۔ ای و ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام و فروغ ، نیشنل سکول نیوٹریشن پروگرام، ہائیر ایجوکیشن کو 13 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد تک لانے کا پلان کومنشور میں شامل کیاگیا۔مسلم لیگ ن کا مقصد ایک زرعی صنعتی انقلاب لانا منشور میں شامل ہے تقریبا 1.2 ملین ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا مسلم لیگ ن کا بنیادی مقصد ہے۔شمسی توانائی کا فروغ منشور میں شامل ہے۔ شمسی توانائی کی تبدیلی رعایتی قیمت پر ہوگی اور باقی رقم آسان اقساط کے منصوبے پر ہوگی۔ اس مقصد کے لیے ہم زرعی ترقیاتی بینک اے ڈی بی اور دیگر کمرشل بینکوں کو قرض دینے کی سہولت کے لیے شامل کریں گے۔ اس تبدیلی سے کسانوں کی ان پٹ لاگت کم ہوگی اور فی ایکڑ منافع میں اضافہ ہوگا۔لائیو سٹاک اور ڈیری سیکٹر جیسے منصوبے پر خرچ کرنا۔لائیو سٹاک کے شعبے کو بہتر معیار کے منی، مقامی نسلوں میں بہتری، بیماریوں پر قابو پانے، ویکسین اور ادویات کی دستیابی اور نسل کی بہتری کے لیے نرم قرضوں کی فراہمی کے ذریعے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔غذائیت کی کمی چارہ اور سائیلج کے فروغ کو شامل کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں