54

انتخابات ’47ارب42کرو ڑ خرچہ

اسلام آ باد(بیوروچیف)عام انتخابات کے انعقاد پر مجموعی طور پر47ارب42کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔اتحادی حکومت نے جاتے جاتے عام انتخابات کیلئے فنڈزجاری کرنے کی حکمت عملی طے کرلی تھی اب مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے منگل کے روزجاری، اتحادی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران تمام فنڈز جاری کرنے کی الیکشن کمیشن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا -فنڈز کیلئے الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ سے رجوع کرنا پڑے گاوزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے اعلامیہ میں بھی یہ کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جب ضرورت ہوگی فنڈز جاری کئے جائیں گے -ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کو ضرورت کے مطابق فنڈز جاری کرنے کی حکمت عملی اتحادی حکومت نے جاتے جاتے طے کرلی تھی-ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت نے گذشتہ مالی سال کے10ارب روپے الیکشن کمیشن کو دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی اورعام انتخابات کیلئے رواں مالی سال کیلئے مجموعی طورپر 42ارب42 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں