71

انتخابی امیدواروں کی اہم معلومات پر مشتمل ڈیش بورڈ تیار

لاہور(بیوروچیف)پنجاب حکومت نے عام انتخابات 2024کے حوالے سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے متعلق اہم معلومات پر مشتمل ڈیش بورڈ تیار کر لیا ہے۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی طرف سے بنائے جانے والے ڈیش بورڈ میں ہر ضلع میں گزشتہ الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب ہونے والے امیدوارانکے نام، ان کی سیاسی جماعتوں سے وابستگی کی تفصیل، ان کے حلقوں میں مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد، پچھلے انتخاب میں ان حلقوں میں کاسٹ ہونے والے ووٹوں کی تعداد اور شرح،قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی تفصیل، پنجاب کے تما م مرد، خواتین اور مشترکہ پولنگ سٹیشنوں کی تفصیل ، جہاں پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں وہ پراپرٹی پبلک ہے یا پرائیویٹ، پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کوریج، پولنگ سٹیشن کی حساسیت (کیٹگری اے، بی اور سی)کے حوالے سے تفصیل،پولیس کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلات، رینجرز کی تعیناتی کی تفصیلات شامل ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں