77

انتخابی سامان چھیننے والے 5ملزموں کا جسمانی ریمانڈ

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے پولنگ ڈے کے موقع پر بیلٹ پیپر سمیت انتخابی سامان چھیننے والے پا نچ ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیے ہیں ، پولیس رپورٹ کے مطابق پولنگ ڈے کے موقعہ پر تھانہ کوتوالی جھنگ کے علاقہ میں ملزمان اسحاق اور دیگران نے پولنگ عملہ سے بیلٹ پیپر چھین لیے تھے جنکے خلاف پولیس نے مقدمہ کا اندراج عمل میںلایا اس واقعہ میں ملوث پا نچ ملزمان اسحاق اور دیگران کو پولیس نے گرفتار کر نے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں پیش کرتے ہوئے انکا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی ، جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین نے گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہو ئے انکو پولیس کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں