71

انتخابی عذر داریوں کیلئے پنجاب میں ٹریبونل قائم

لاہور(بیوروچیف)انتخابی عذر داریوں پر سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ٹریبونل قائم کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز انتخابی عذر داریوں پر سماعتیں کریں گے، جسٹس سرفراز محمد ڈوگر اور جسٹس سلطان تنویر احمد ٹریبونل میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کے لیے قائم ٹریبونل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، الیکشن ٹریبونل 180 روز میں انتخابی عذرداریوں پر فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں