48

انتخابی مہم کیلئے ن لیگ کا9نکاتی ایجنڈا تیار

لاہور(بیوروچیف)انتخابی مہم کی تیاریاں جاری، مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کے لیے9نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری9نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی کی جائے گی ، آمدنی ، محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات ایجنڈے میں شامل ہے۔برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت، توانائی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی، نظام عدل و انصاف میں اصلاحات بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری ، نوجوان اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع ، پاکستان میں زراعت کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں