انتخابی مہم کے دوران مودی پاکستانی کارڈ کھیلتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہو لڈر پی پی 109 سردار عامر حیات سندھو ،ضلعی نائب صدر محمد کاشف کامران نے کہا ہے کہ بھارت میں انتخابی مہم کے دوران بد بخت مودی ہمیشہ سے پاکستانی کارڈ کھیلتا ہے اور ہندو بنئے کو طیش ڈیلا کر اقتدار حاصل کرتا ہے اور مسلمان پر ظلم کرواتاہے جوکہ انتہائی افسوس ناک اور ذلت آمیز رویہ ہے اسرائیلی اور بھارتی انسانیت سوزمظالم کیخلاف امت مسلمہ کے حکمرانوں کی غیرت ایمانی کب جاگے گی ؟ مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے عالمی برادری اسرائیل کی ظالمانہ بمباری اور وحشیانہ دہشت گردی کا کب نوٹس لے گی؟ امریکن صدر کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے الگ جگہ رہائشی منصوبے کے حوالے سے دیا جانے والا بیان قابل مذمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں