54

انتخابی میدان میں اترنا تمام سیاسی جماعتوں کا یکساں حق ہے

فیصل آباد (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 114 کے ٹکٹ ہولڈر چوھدری شکور گجر نے کہا ہے کہ انتخابی میدان میں اترنا تمام سیاسی جماعتوں کا یکساں حق ہے پیپلز پارٹی شفاف و غیر جانبدارانہ الیکشن کی ہمیشہ سے حامی اور متمنی رہی ہے جس کی خاطر پارٹی قیادت نے ہمیشہ جدوجہد کی اور جمہوری اقدار کا علم بلند رکھا پارٹی قیادت کا واضح موقف ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہیے سوائے انکے جو9مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ اور ان میں ملوث ہیں ، پی ٹی آئی کے وہ رہنما جو اشتعال انگیزی اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہے انہیں انتخابی عمل میں اترنے سے روکا نہیں جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں