49

انتخاب میں عابد شیرعلی’ طاہر جمیل تاریخی کامیابی حاصل کریں گے

فیصل آباد (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما’چیئرمین خاکی گر و پ ماسٹر جمیل نے کہا ہے کہ آنے والے ا نتخا ب میں مسلم لیگ (ن) این اے 102کے ا میدوار چوہدری عابد شیر علی اور امیدوار پی پی 114 میاں طاہر جمیل تاریخی کا میابی حاصل کریں گے اور ابن الوقت ا مید و ا ر و ں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے کیونکہ مذکورہ امیدواران عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں’ اپنے حلقے کے لوگوں سے رابطے میں ہیں اور عام آدمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں’ عوام اب کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں’ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے پونے چار سالہ دور میں فیصل آباد کو ایک بھی بڑا پروجیکٹ نہیں دیا’ بلکہ جو مسائل چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل حل کرنا چاہتے تھے ان میں بھی روڑے اٹکاتے تھے’ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے این اے102 اور پی پی 114 کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہے ہیں’ جب سے پی ڈی ایم کی حکومت بنی ہے چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں اور وہ ذاتی دلچسپی لے کر ان حلقوں کے مسائل حل کر وا رہے ہیں’ ہائی پریشر سوئی گیس پائپ لائنیں’ سیوریج کے دیرینہ مسائل’ کارپٹ روڈ ‘ سٹریٹ لائٹس کے علاوہ جو بھی عوامی مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں