51

انتشار سے ملک کو یومیہ 190 ارب کا نقصان (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کشمیری بھائیوں کی حمایت کا غیر متزلزل عزم رکھتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کو آزادی ملے گی، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ترقی وخوشحالی کا پہیہ نہیں چلے گا، ملک کے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہوں گے آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کا جال بچھائیں گے، انتشار سے ملک کو یومیہ 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے آزاد کشمیر میں پہلے دانش اسکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر آف ایکسی لینسی بھمبر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم وبربریت کی انتہا کر دی ہے جب تک اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا اور آزادی کا دورج طلوع نہیں ہوتا انکی سیاسی’ اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر جیسے پسماندہ ضلع میں دانش اسکول قائم کرکے علم کی شمع روشن کی ہے یہ گیم چینجر منصوبہ ہے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا کشمیری متحد ہو کر مقابلہ کر رہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈہ کر رہا ہے اس موقع پر پنجاب میں دانش اسکولوں سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر انوارالحق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام وفاقی وزیر پیشہ وارانہ تعلیم وتربیت خالد مقبول صدیقی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے وزراء اراکین اور حریت قیادت نے شرکت کی،، دانش سکولوں کی بنیاد نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب میں رکھی گئی جس کا مقصد ان دور افتاد علاقوں کیلئے’ ان مائوں کے بیٹوں’ بیٹیوں کے لیے جو انتہائی ذہین ہیں، ایسے والدین کے پاس مالی وسائل نہیں تھے کہ بچوں کو پڑھا لکھا کر ملک کا نام روشن کرنیوالے بناتے لہٰذا حکومت نے ایسے بچوں کو سہولت فراہم کر کے غریب والدین کے خواب پورے کئے اگر یہ دانش سکول وجود میں نہ آتے تو دور افتادہ دیہات کی گلیوں اور محلوں کی دُھول میں بچے بچیاں گم ہو جاتے اﷲ کے فضل سے اب ذہین بچے غربت اور مالی وسائل نہ ہونے کے باوجود اپنی محنت اور حکومت کی معاونت سے انجینئر ڈاکٹر بن رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں وکشمیر میں دانش سکولوں کے قیام کا اعلان کیا ہے پہلا دانش سکول بھمبر میں قائم کر دیا گیا ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایسی تعلیم وتربیت کی درسگاہوں کا جل بچھا دیا جائے گا بچیوں کے لیے الگ سنٹر ہو گا اور وہ بھی اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گی اس سے ملک میں تعلیمی انقلاب آئے گا دانش سکول میں مفت کتابیں کھانا اور رہائش فراہم کی جاتی ہے آزاد کشمیر میں قائم دانش سکولوں کا خرچہ وفاقی حکومت ادا کرے گی” وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیرانتظام آزاد جموں وکشمیر میں دانش سکولوں کے قیام کیلئے آغاز کر دیا ہے جو اس لحاظ سے خوش آئند ہے کہ اب یہاں کے والدین کو مالی وسائل نہ ہونے پر ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رکھا جائے گا موجودہ صدی میں جدید انفرمشن ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر سکیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب دانش سکولوں کو تمام وسائل مہیا کر کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے عوام کے بچوں’ بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کی سہولت فراہم کر کے ان والدین کو بھی خوشیاں دیں جن کے وسائل ناکافی تھے اور وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند تھے اب جبکہ پنجاب کے بعد آزاد جموں وکشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں بھی دانش سکولوں کے قیام کا اعلان کیا ہے جس پر آزاد کشمیر کے لوگ پُرجوش ہیں یہاں کے کم وسائل یافتہ لوگ بھی اپنے بچوں کو دانش سکولوں میں پڑھا سکیں گے، آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کا جال بچھانے کے اعلان کا آزاد کشمیر کے لوگوں نے خیرمقدم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں