185

انتظامیہ اشیاء خوردوش کی قیمتوں کوکنٹرول کریں

ساہیانوالہ(نامہ نگار)رانا فراز انیس رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام میں مہنگائی کے بے قابو جن کو کنٹرول کرنا ہوگا پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کی بجائے حکومت اپنے شکست خوردہ نمائندوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھیج کر عوام میں اپنی مقبولیت بڑھانے کے سستے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس سے اشیا خوردونوش کی خود ساختہ قیمتیں بڑھانے والوں کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا دوسری جانب غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے نظر آرہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اس کام کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کے مسائل کو بخوبی سمجھتی ہے تبدیلی کی آڑ میں اپنی سیاست چمکانے والوں کی طرح موجودہ حکومت بھی اپنے ہارے ہوئے سیاستدانوں کو اختیارات دے کر سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں