انتظامیہ رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈرز کی بروقت ترسیل کیلئے متحرک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈز کی بروقت ترسیل کیلئے کوشاں،ڈویژن میں ابتک41ہزار پے آرڈرز مستحقین کے گھروں تک پہنچا دیئے گئے۔ گھر گھر پے آرڈرز کی ترسیل کیلئے اضلاع میں 780 ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔کمشنر مریم خان کی زیر صدارت رمضان نگہبان رمضان پیکج بارے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، اے سی جنرل،ڈی او انڈسٹریز،ای اے ڈی اے و دیگر متعلقہ افسران شریک تھے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر نے جھنگ اور چنیوٹ میں پے آرڈرز تقسیم کی رفتار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے پے آرڈرز تقسیم مستحقین سے رقوم لینے والے اہلکارروں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا عندیہ دے دیا۔کمشنر کا اجلاس میں کہنا تھاکہ ملنے والے پے آرڈرز اسی روز مستحقین تک پہنچائے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز خود پے آرڈرز ترسیل کی نگرانی کریں۔اجلاس میں کمشنر کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں ابتک 41ہزار 405مستحقین کی دہلیز تک پے آرڈرز پہنچادیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں