گوجرہ ( نامہ نگار )مقا می انتظا میہ مصنو عی مہنگا ئی روکنے میں بری طرح ناکا م ہو گئی دکا ندارو ں نے اشیا ئے 11خوردونوش کی ازخود قیمتیں مقرر کر لیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گھریلو سلنڈر 6000 روپے میں فروخت ہو نے لگا ، اسی طرح قصا بو ں نے از خود ریٹ مقرر کر لئے دکا ندارو ں نے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ کی آ ڑ میں اشیا ئے خوردونوش کی قیمتو ں میں ہو شربا اضافہ کر لیا ہے اسی طرح پٹرولیم مصنوعات میں بھی دیگر شہرو ں سے تین روپے فی لیٹر زائد پر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ تحصیل گوجرہ میں پرا ئس کنٹرو ل مجسٹریٹس کی فوج اور پیرا فورس بھی موجود ہے اس کے باوجود انتظا میہ حکومتی ریٹس پر عمل درآ مد کروا نے میں بری طرح ناکا م ہو کر رہ گئی ہے عوا می حلقوں نے وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز اور کمشنر فیصل آ باد را جہ جہانگیر انور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔




