37

انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خادم جماعت اصلاح المسلمین پاکستان(صوبہ پنجاب)،مہتمم مرکز الطاہر جامع امینیہ رضویہ مظہرالاسلام، مہتمم اعلیٰ جامع مسجد سبحان اللہ غلام محمد آباد ڈاکٹر غلام غوث طاہری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے، منافع خوروں نے غریب شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے، دیگر ممالک میں رمضان المبارک کے مبارک دنوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہی نہیں کی جاتی بلکہ وافر مقدار میں یہ اشیاء مل جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں بالکل اس کے الٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں